ڈسکہ اور گردنواح میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ ہوسکا

ڈسکہ اور گردنواح میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ ہوسکا

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ اور گردنواح میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع نہ ہوسکا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مانیٹرنگ آفیسر ریگولیشن (ایم او آر) نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

عدالتی احکامات جاری ہونے کے باوجود علاقہ بھرمیں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن نہیں ہوسکا ۔تجاوزات مافیا ٹس سے مس نہیں ہورہا اور دیدہ دلیری کیساتھ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مانیٹرنگ آفیسر ریگولیشن فہدبٹ نے بھی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں عدالتی احکامات کے باوجود وہ تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن نہیں کررہے اور ایک آدھ ریڑھیوں کو اٹھاکرافسروں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں پختہ تجاوزات مافیا ٹس سے مس نہیں ہورہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں