بی ایف سی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا :ڈپٹی کمشنر

بی ایف سی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا :ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے آج بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر (بی ایف سی) سیالکوٹ کا دورہ کیا۔۔۔

 حکومت پنجاب کی جانب سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کیلئے بلڈنگ پلان کی منظوری، کارپوریٹ سیٹ اپ میں تبدیلی، پراجیکٹ کے نام کی رجسٹریشن اور تبدیلی، بجلی ، گیس، ٹیلی فون، واٹر سپلائی کے کنکشنز کیلئے این او س کے اجرا سمیت نئے کاروبار کے آغاز کیلئے دیگر اہم اجازت نامے ، این او سی، سرٹیفیکیٹ اور لائسنسز کے حوالے سے موصول ہونے والے درخواستوں کا جائزہ لیا اور ان پر پیش رفت کا جائزہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایف سی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سروسز کے معیار کو جتنا بہتر بنایا جائے گا اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیاں پروان چڑھے گی جس سے سیالکوٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ بی ایف سی کی سروسز کی معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے اس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ میں قائم بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے دوروں کا آغاز کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق بی ایف سی کے آپریشن کو شفاف اور سہل بنانے کے ساتھ ساتھ اصلاحات بھی کی جارہی ہیں اس کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بی ایف سی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔  اور پوائنٹ ٹو پوائنٹ ایشوز کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں