سیالکوٹ:بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی واک

سیالکوٹ:بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی واک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فیاض بٹ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد جمیل، انچارج ویمن کرائسز سنٹر عمران کسانہ سمیت وکلا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق تعلیم، صحت اور خوراک ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، کم عمر بچوں سے گھروں، ورکشاپس یا فیکٹری میں مزدوری کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور ریاست کو ملکر بچوں کو استحصال سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے بغیر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی یہ بنیادی و اخلاقی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف خود قوانین کا احترام کریں بلکہ اگر کسی جگہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی دیکھے اور اس کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہیلپ لائن نمبر 1121 پر کال کریں، شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں