پنڈی بھٹیاں:چوری کی موٹریں خریدنے والے کو کلین چٹ

پنڈی بھٹیاں:چوری کی موٹریں خریدنے والے کو کلین چٹ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پنڈی بھٹیاں پولیس سرکل میں برقی زرعی موٹریں اور ٹرانسفارمرز چوری ہونے کا عمل کئی مہینوں سے جاری ہے اور عید کی چھٹیوں کے دوران زمینداروں نے چور گینگ کو رنگے۔۔۔

 ہاتھوں واردات کرتے تھانہ صدر پولیس کو پکڑوا دیا چوروں نے تفتیشی افسروں کو سینکڑوں زرعی موٹریں اور دیگر برقی آلات چوری کر کے بیچنے کا انکشاف کیا تو متاثرہ زمینداروں کو چوری شدہ موٹروں کی برآمدگی کی امید لگ گئی اور پولیس متاثرین سے وعدے بھی کرتی ر ہی کہ موٹریں واپس مل جائیں گی ایس ایچ او صدر جو گینگ کی حراست کے وقت عمرہ پر گئے ہوئے تھے واپس آئے تو سارا عمل خواب بننے لگا،ایس ایچ او نے مبینہ طور پر چوروں اور چوری کا مال خریدنے والوں سے ریکوری کے نام پر لاکھوں روپے وصولی تو کر لی لیکن متاثرین کو ٹرخانا شروع کردیا ۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ مک مکا کے بعد چوری کا سامان خریدنے والے سب سے بڑے خریدار کو تو کلین چٹ دے دی گئی جبکہ چوروں کو چند مقدمات میں چالان کر کے افسر وں اور متاثرین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ۔متاثرہ زمینداروں نے آئی جی ، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیکر انکوائری کی جائے اورایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرکے زمینداروں کی دادرسی کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں