سوئی گیس کمپنی کا آپریشن ،50گھروں میں چوری پکڑلی

سوئی گیس کمپنی کا آپریشن ،50گھروں میں چوری پکڑلی

گوجرانوالہ ( نیوزرپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گیس چوروں کے خلاف آپریشن ،50 گھروں کی بائپاس لگا کر گیس چوری پکڑی گئی ۔

ملزم نے زیر زمین گیس کی مین پائپ لائن کے ساتھ کمپریسر اور ڈائریکٹ بائی پاس لگا رکھا تھا، 50گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کر رہا تھا جس سے محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کھیالی بائپاس کے قریب واقع محلہ غنی ٹاؤن کے محمد عباس نے گیس کنکشن لے رکھا تھا جس کاکنزیومر نمبر 00558934089 ہے ۔ محمد عباس نے اپنے گھریلو گیس کنکشن کے ساتھ کمپریسر لگا کر اپنے گھر زیر زمین پائپ لائن بچھا رکھی تھی۔ملزم نے گیس کی مین پائپ لائن کے ساتھ ڈائریکٹ بائی پاس لگا رکھا تھا جو اپنے گھر سے 50 دیگرگھروں کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کر رہا تھا جس کی سوئی ناردرن گیس کمپنی کو اطلاع ملی جس پر جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی عمران الطاف ساہی نے چیف انجینئر اشرف مغل کو فوری کارروائی کی ہدایت دی جنہوں نے انچارج ویجیلنس انجینئر حافظ بابر ،میاں نذر و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پولیس کے ہمراہ موقع پر کارروائی کی ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں