گکھڑ :ڈاکو پٹرول پمپ عملے سے 49لاکھ چھین کر فرار

گکھڑ :ڈاکو پٹرول پمپ عملے سے 49لاکھ چھین کر فرار

گکھڑ منڈی ،وزیرآباد (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)دو ڈاکو گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ کے عملے سے 49لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار،جی ٹی روڈ گکھڑ پر واقع ٹوٹل پٹرول پمپ کے ملازمین 49لاکھ 50ہزار روپے کیش لے کر بینک میں رقم جمع کروانے۔۔۔

موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بینک جا رہے تھے کہ منڈی اوور ہیڈ برج کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی روک کر ان سے گن پوائنٹ پر رقم چھین لی اور فرار ہو گئے پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر کے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ گکھڑ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے مگر آج تک چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کو پکڑا نہیں گیا ،پولیس کے ارباب اختیار کی توجہ کئی بار اس طرف دلائی گئی مگر بے سود، آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں