بیسک ہیلتھ یونٹ بھاگووال میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار

بیسک ہیلتھ یونٹ بھاگووال میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار

پھالیہ (نامہ نگار)ڈاکو اسلحہ کے زور پر سرکاری ہسپتال کی نرس اور آیا کی بالیاں ،رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

بیسک ہیلتھ یونٹ بھاگووال میں 2 نامعلوم ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر لیڈی ہیلتھ وزٹر نازیہ بی بی اور درجہِ چہارم کی ملازمہ سحرش ریاض سے 2موبائل فون اور 5 ہزار روپے چھین لئے اور کانوں سے سونے کی بالیاں مالیت 75000 روپے اتروا کر فرار ہوگئے ۔ انچارج ڈاکٹر بیسک ہیلتھ یونٹ بھاگووال ڈاکٹر عدنان ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں