ضلعی کمیٹیوں کی سربراہی ، لیگی ارکان اسمبلی سرگرم ، رشتہ داروں کو نوازنے کی تیاریاں

ضلعی کمیٹیوں کی سربراہی ، لیگی ارکان اسمبلی سرگرم ، رشتہ داروں کو نوازنے کی تیاریاں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب کے 33 سرکاری محکموں کی ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے مسلم لیگ ن کے سینکڑوں عہدیدار ، کارکن متحرک، سرکاری محکموں میں لیگی کارکنوں کو نوازنے کیلئے۔۔۔

 مقامی سیاستدان اورارکان اسمبلی بھی کوشاں ،کارکنوں کی بڑی تعداد کی جانب سے حکومتی ارکان اسمبلی ،وزرا سے سفارشیں کروانے کا سلسلہ جاری، حکومتی اداروں کی چیئرمین شپ،گورننگ باڈیز کے ممبر ز کیلئے ن لیگ کی قیادت نے سوچ بچار شروع کررکھا ہے چیئرمین کیلئے تعلیمی قابلیت کومد نظر رکھا جائے گا جبکہ وائس چیئرمین اور ممبران کیلئے تعلیمی رعایت دی جاسکتی ہے تاہم اہم حکومتی محکموں میں ممبران کی تعیناتی کیلئے تعلیم یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے بعض ارکان اسمبلی بھی اہم حکومتی عہدوں ،چیئرمین شپ کیلئے خود امیدوار بن چکے ہیں تاہم بعض ارکان اسمبلی اور ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام کمیٹیوں میں شامل کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بیشتر رہنماؤں نے من پسند کمیٹیوں کے حصول کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطے تیز کردئیے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں