بارش ، ژالہ باری ، لاکھوں ایکڑ گندم متاثر : کاشتکاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ

بارش ، ژالہ باری ، لاکھوں ایکڑ گندم متاثر : کاشتکاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ

سیالکوٹ،ڈسکہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )موسلادھار بارش ، طوفانی ہوائوں ، ژالہ باری کے باعث گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل کی شدید متاثر ہو ئی۔۔۔

کاشتکاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ماہ اپریل میں گندم کی کٹائی سے پہلے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ،پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ میں بوئی گئی 3 لاکھ 75ہزار ایکڑ فصل گندم جو پک کر تیار ہوچکی تھی اور کسان گندم کی کٹائی کیلئے آلات لیکر تیار بیٹھے تھے کہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی بنا پر کٹائی کا عمل سست رفتاری کا شکار ہوگیا۔ ایک محتاط انداز ے کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے کاشتکار ایک لاکھ 25 ہزار ایکڑ زمین سے گندم کی فصل کی کٹائی کا عمل مکمل کر چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فصل گندم پیر کے روز موسلا دھار بارش ، آندھی اور ژالہ باری کے باعث شدید متاثر ہوئی اورکٹائی کا عمل کئی روز تک التوا کا شکارہوگیا ہے جس سے کاشتکاروں کو بھا ری مالی نقصان کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں گندم کی فصل کی کٹائی ناممکن ہوجائے گی اور کاشتکارو ں کی تیار فصل برباد ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں گندم کی خریداری شروع نہ کرنے پر بھی کسان سراپا احتجاج ہیں ،انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر جلد خریداری شروع کی جائے ورنہ شدید مالی نقصان کیساتھ غذائی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں