دکان پربیٹھے باپ بیٹے سمیت چار افرا د پرفائرنگ

دکان پربیٹھے باپ بیٹے  سمیت چار افرا د پرفائرنگ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )د کان پربیٹھے باپ بیٹے سمیت چار افرا د پرفائرنگ، گولیاں لگنے سے دو نوجوان شدیدزخمی۔

 منڈیکی گورائیہ کا طارق ہمراہ اپنے بیٹے بلال طارق’بلال ارشاد ’منیر اورساجد اپنی د کان میں موجودتھاکہ اسی دوران ملزمان حمزہ ’افنان ’اویس’عاطف’دولا اور چھ نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ آگئے اور آتے ہی ان پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشرو ع کردی جس کے نتیجہ میں دونوجوان بلال طار ق اور بلال ارشاد گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے ،وجہ عناد سابقہ توتکرار بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں