بھتہ خوری سے متعلق ویڈیو ،سی پی او کانوٹس ،2ملزم گرفتار

بھتہ خوری سے متعلق ویڈیو ،سی پی او کانوٹس ،2ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر )بھتہ خوری سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او کا نوٹس ،پولیس نے 2 افرادکو حراست میں لے لیا ۔

ڈھلانوالی کے رہائشی عباس بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرتے ہوئے صفدر عرف وکی وغیرہ کی جانب سے بھتہ مانگنے کی شکایت کی جس پر سی پی او ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیکر ایس پی صدر ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ،ایمن آباد پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے صفدر گینگ کے دو افراد کو حراست میں لے لیا ، ایمن آباد پولیس نے متعدد بارشہری عباس بٹ کو درخواست دینے کا کہا لیکن اس نے آج تک تھانہ میں کوئی درخواست نہ دی ، صفدر عرف وکی گینگ کے خلاف تھانہ ایمن آباد میں ڈکیتی، اقدام قتل، ریپ اور بھتہ خوری کے مقدمات درج ہیں، صفدر عرف وکی اور اس کے ساتھی آئس نشہ کے عادی ہیں جن کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں، اے ایس پی سرکل کامونکے کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں صفدر عرف وکی اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے ریڈ کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں