سیالکوٹ:چودھریوں کا ملازمہ بچی اور والدہ پر چوری کا الزام،تشدد

سیالکوٹ:چودھریوں کا ملازمہ بچی  اور والدہ پر چوری کا الزام،تشدد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کی حدود موضع دھیرا سندھا میں غریب خاندان پرگاوں کے چودھریوں کے ظلم کی انتہا، 12سالہ ملازمہ بچی اور والدہ پر چوری کا الزام لگادیا۔

خود ہی عدالت لگا کر2 گھنٹے حبس بجا میں رکھ کر تشدد کرکے خود ہی تفتیش کرتے رہے ۔ موضع دھیرا سندھا کی 12 سالہ بچی نیشاء گاؤں کے بشیر گھمن کے گھر ملازمہ تھی۔ متاثرین نے خاندان کا گاوں کے بشیر گھمن کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر شدید احتجاج اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او سیالکوٹ سے کاروائی کا مطالب کیا ھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں