مرے کالج میں کلاس رومز نہ بن سکے مالی سال ختم ہونے پر رقم واپس

مرے کالج میں کلاس رومز نہ بن سکے مالی سال ختم ہونے پر رقم واپس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ پروفیسر نواز نے بتایا کہ اس سال بھی کالج میں بننے والے 3 کلاس رومز کی لاکھوں روپے کی منظور شدہ رقم مالی سال 30 جون کو ختم ہوتے ہی واپس چلی گئی۔

یاد رہے کہ کالج اساتذہ اشفاق اور رزاق کے مابین کالج چرچ کے پاس خالی پلاٹ میں کمرے بنانے پر ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم کلاس رومز کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں