سیالکوٹ:ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،3زخمی

سیالکوٹ:ٹریفک حادثات میں  ایک شخص جاں بحق ،3زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) کار ڈیوائیڈر اور کیری ڈبہ درخت سے ٹکرانے کے با عث ایک شخص جاں بحق، ماں بیٹی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

سیالکوٹ کے علاقہ شہاب پورہ اورر ہیڈبرج سے پکا گڑھا جاتے ہوئے کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں ڈرائیور37سالہ عمران ساکن دوبرجی ملیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دوسرا واقعہ نواحی علاقہ آکی ماچھی کے قریب پیش آ یاجہاں کیری ڈبہ درخت سے ٹکرانے کے باعث 35سالہ تسلیم ، اسکی بیٹی14سالہ سائرہ اور38سالہ راشد زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں