حافظ آباد :شہادت حضرت امام حسین ؓ کانفرنس آج ہو گی

حافظ آباد :شہادت حضرت امام حسین ؓ کانفرنس آج ہو گی

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)سالانہ عظیم الشان شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس آج بعداز نماز ظہر مرکز اہلسنت دربار خطیب الاسلام میں منعقد ہوگی۔

جس کی صدارت و خصوصی خطاب جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور مذہبی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی کا ہو گا جبکہ سالانہ پیغام سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس آج بعد از نماز ظہر جامع مسجد لبیک یارسول اللہ دوآبہ میں مولانا عبدالقیوم بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوگی جس سے علامہ قاری محمد سلیم نظامی آف لاہور اورعلامہ قاری محمد طیب آف شیخوپورہ اور مولانا عثمان اصغر چشتی خطاب کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں