وزیرآباد:جلوس کے راستے رکاوٹیں لگاکر بند ،کیمرے نصب

وزیرآباد:جلوس کے راستے رکاوٹیں لگاکر بند ،کیمرے نصب

وزیرآباد(نامہ نگار)پورے ملک کی طرح وزیرآباد میں بھی آج یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور ڈی ایس پی سرکل ہاشم محمود گجر نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں کل 39 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے بتایا کہ ضلع بھر میں نصب کیمروں کا کنٹرول روم اے سی آفس میں بنایا گیا ہے جہاں پر جلوس کے روٹ میں آنے جانے والوں پر نظر رکھی جائے گی۔بلدیہ کا عملہ صفائی کی ڈیوٹی پر مامور رہے گا جبکہ گیپکو کے اہلکار اور ریسکیو 1122 سمیت فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ رہے گا ۔ڈی ایس پی ہاشم محمود گجر نے بتایا کہ جلوس کے تمام روایتی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ اور راستوں پر تعینات رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس کے راستوں پر مختلف چھتوں پر تربیت یافتہ جوان ڈیوٹی دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں