مضر صحت شوارما کھانے سے 10افراد کی حالت غیر

مضر صحت شوارما کھانے سے 10افراد کی حالت غیر

شکرگڑھ( تحصیل رپورٹر) نواحی گاؤں نٹلاہ میں مضر صحت شوارما کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7بچوں سمیت 10افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بچوں اور خواتین کو۔۔۔

تحصیل ہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پر علاج جاری ہے ،اہل خانہ کے مطابق چک امرو قصبہ سے شوارما خرید کیا،جس کے کھانے سے سب کی طبیعت خراب ہوئی۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں