تھانہ کلچر تبدیل اور ماحول عوام دوست بنارہے ہیں،آئی جی

 تھانہ کلچر تبدیل اور ماحول عوام دوست بنارہے ہیں،آئی جی

کراچی (آن لائن)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس کے خواتین و اطفال تحفظ سینٹرز میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن سندھ اقبال ڈیتھو،ڈی آئی جیز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز،انویسٹی گیشنز، ٹریننگ، سندھ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل فہیم حسین،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ فاطمہ صائمہ احمد،سماجی رہنما ایڈووکیٹ روبینہ بروہی، پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج رزاق آباد، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سندھ پولیس ورکس،اے آئی جیز اسٹیٹ مینجمنٹ،ایڈمن، و دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاکو صوبے میں قائم سندھ پولیس کے تحت مصروف خواتین و بچوں کے 40 تحفظ سینٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سندھ پولیس کے خواتین تحفظ سینٹرز، ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹرز میں تبدیل ہونے جارہے ہیں۔ان سینٹرزکے ذریعے متاثرہ خواتین کو ایک چھت کے نیچے تمام تر مدد فراہم کی جائے گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کہا کہ ہم پولیس تھانوں کا کلچر اور ماحول یکسر تبدیل کرکے عوام دوست بنارہے ہیں۔تھانوں کی تعداد کم کرکے ان کی استعدکار اور مالی حالت کو بہتر بنارہے ہیں۔خواتین تحفظ سینٹر میں بہترین اخلاق اور تجربہ کار خواتین کو تعینات کیا جائے ۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ خواتین تحفظ سینٹرزمیں تعینات اچھی کارکردگی دکھانی والی خواتین اہلکاروں کوریوارڈ دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں