برسات ، خطرناک مچھروں کی بھر مار ، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ

برسات ، خطرناک مچھروں کی بھر مار ، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم برسات کے باعث بیشتر علاقوں میں خطرناک مچھروں کی بھر مار،انتظامیہ کی طرف سے مچھر مار سپرے نہ ہوا،ڈینگی اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ۔۔۔

علاقہ مکین پریشان’اندرون شہرگوجرانوالہ کے علاقے کھیالی ،سیالکوٹ بائی پاس،عالم چوک،حافظ آباد روڈ،راجکوٹ،دھلے ،شاہین آباد،فریدٹاؤن ،گکھڑ منڈی ، قلعہ دیدار سنگھ ،ایمن آباد میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ خطرناک مچھروں نے بھی حملے شروع کر دئیے ،علاقہ میں ڈینگی اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، علاقہ مکین پریشانی کی وجہ سے ذہنی مریض ہو رہے ہیں،لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ وجہ سے پہلے ہی لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،اوپر سے مچھروں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوا،شہریوں کی بڑی تعداد مختلف امراض کاشکار ہونے لگی سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی لمبی قطاریں لگنے لگی جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات یاسپرے نہ کیاجاسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں