ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات ناپید ، مریض اذیت میں مبتلا

ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات ناپید ، مریض اذیت میں مبتلا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔۔۔

 جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج مریض مہنگے داموں ادویات نجی میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہو گئے ، چیف فارماسسٹ، مین میڈیسن/سرجیکل سٹور فارماسسٹ، مارننگ، ایوننگ، نائٹ شفٹ فارماسسٹ کی نااہلی کے باعث ہسپتال کی ٹراما فارمیسی میں سیریس حالت میں آئے مریضوں، آئی سی یو میں داخل مریضوں اور ان پیشنٹ ڈور فارمیسی میں وارڈز میں داخل مریضوں سے متعلق ادویات ناپید ہو چکی ہیں، جس کے باعث ہسپتال میں آئے مریضوں کے لواحقین ادویات نجی میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ ایک جانب ہسپتال میں ادویات کا بحران ہے وہیں دوسری جانب ہسپتال سے ادویات چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، رواں ہفتے ہسپتال کے مین سرجیکل سٹور سے لاکھوں مالیت کی ڈائیبیٹک ٹیسٹ سٹریپس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، تاہم ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ مریضوں پر رحم کرتے ہوئے تمام ضروری ادویات کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں