گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول وزیرآباد کو 10کمپیوٹر عطیہ

گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول  وزیرآباد کو 10کمپیوٹر عطیہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)نجی فلاحی تنظیم نے اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول وزیرآباد کی کمپیوٹر لیب کو 10 کمپیوٹر عطیہ کر د ئیے ۔

فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سرکاری سکول کو کمپیوٹر عطیہ کرنے کے موقع پر پرنسپل عمران احمد، اساتذہ بشیر بٹ، رضوان الحسن، بشیر مغل سرفراز احمد، جنرل سیکرٹری فرینڈلی ہینڈز محمد طارق طور، فنانس سیکرٹری طارق ظہیر، پریس سیکرٹری ناصر ڈار، آڈیٹر تقی شاہ، شہزاد فاروق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ طارق طور اور طارق ظہیر نے کہا کہ سکول کے طلبہ کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم حاصل کر کے اپنے تعلیمی کیریئر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں