ڈی پی او سیالکوٹ کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ،سکیو رٹی کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر نے ڈی پی او کا استقبال کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دی ۔
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک بابر علی نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ڈسٹرکٹ جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بتایا اور جیل منتقل کئے جانے والے حوالاتیوں کی تلاشی سے لے کر منتقلی تک تفصیلات فراہم کیں۔ ڈی پی او کو ڈسٹرکٹ جیل کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔