بی آئی ایس پی، 20ہزار خواتین کیلئے 3امدادی مراکز

بی آئی ایس پی، 20ہزار خواتین کیلئے 3امدادی مراکز

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینے والی ہزاروں غریب اور مستحق خواتین امدادی مراکز کی کمی، شدید بدنظمی اور دھکم پیل کے باعث رل گئیں۔

 اسوقت شہر میں 20ہزار سے زائد مستحق خواتین کے لئے صرف تین امدادی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر شدید بدنظمی دھکم پیل کی وجہ سے نہ صرف خواتین ساراسارا دن ذلیل وخوار ہوکر بے ہوش اور نڈھال ہوتی دیکھائی دیتی ہیں بلکہ یہاں پر عملہ کی چیرہ دستیوں اور امدادی تقسیم کی سست روی نے دوردراز سے آنے والی خواتین کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ متاثرہ خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی رقوم انکے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرکے انہیں ذلیل ورسوا ہونے سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں