ظلم وجبرکی رات اب زیادہ نہیں چل سکتی:مونس الٰہی
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر چو دھری مونس الٰہی نے کہا کہ سندھ حکومت نے سابق صدرڈاکٹرعارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کی۔۔۔
وجوہات بتانے کیلئے عدالت سے مزید دوہفتے مانگ لیے یہ کیسا مذاق ہے ؟ مینڈیٹ چورحکمران جرم پہلے کرتے ہیں اورجرم کی وجوہات بعد میں گھڑتے ہیں، مونس الٰہی نے کہاکہ ملک میں آئین اور قانون سے بالاتر ہوکر فیصلے کئے جارہے ہیں جو ملک و قوم کے بہتری کے لئے درست ثابت نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا پہلے عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے کرپٹ سیاستدانوں کو کے حوالے کیا گیا اب اسی چوری شدہ مینڈیٹ کر برقرار رکھنے کے لئے آئین اور قانون میں ہی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ظلم وجبرکی یہ اندھیری رات اب زیادہ نہیں چل سکتی جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون اب نہیں چلے گا، عوامی رائے کااحترام کیاجائے اورفسطائیت کاخاتمہ کیاجائے ۔