انتقال پر ملال

انتقال پر ملال

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس کے سابق جنرل سیکرٹری ملک حامد رضا کی ہمشیرہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب امجد پرویز چٹھہ، صدر رانا محمد ارشد انجم، جنرل سیکرٹری حافظ محمد عزیز الرحمن،سابق چیئرمین چودھری امتیاز احمد تاج، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے ضلعی صدر حافظ عبدالقدیر چودھری، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم قمر و دیگر نے ملک حامد رضا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں