موجودہ صورتحال میں صحافت آسان کام نہیں :سلیمان ارشد مغل

موجودہ صورتحال میں صحافت  آسان کام نہیں :سلیمان ارشد مغل

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )مرکزی پریس کلب علی پورچٹھہ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔

 مرکزی چیئرمین سلیمان ارشد مغل، صدر غلام مرتضیٰ ، جنرل سیکرٹری سید عرفان شاہ، نسیم عباس، علمدار حسین،فیصل ستار، افضال چغتہ اور طیب رضا نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہر شعبہ میں افراد کا اتحاد اس شعبہ کی عزت و وقار کا ضامن ہوتا ہے ۔ آج کے پرآشوب دور میں صحافت مشکل ترین شعبہ ہے جہاں مظلوم کی آواز بننے پر آپ کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی سپورٹ سے صحافی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تاکہ وہ عوامی مسائل کو دلجمی سے اجاگر کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں