وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام کلہاڑیوں کے وارسے سمدھی زخمی

وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام کلہاڑیوں کے وارسے سمدھی زخمی

گگو منڈی(نامہ نگار) کلہاڑیوں کے وار کر کے سمدھی کو لہو لہان کر دیا ، چک نمبر279۔ای بی کے رہائشی غلام مصطفٰے کی بیٹی کی شادی طیب سے اور محمد اشرف کی بیٹی کی شادی غلام مصطفٰے کے۔۔۔

بیٹے سے وٹہ سٹہ کے طور پر ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل غلام مصطفٰے اپنی بیٹی اور اس کے خاوند میں ناچاقی کی وجہ سے اسے گھر لے آیا تھا، ملزموں شہباز ،طیب اور محمد اشرف کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر دیوار پھلانگ کر مصطفٰے کے گھر داخل ہو گئے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں