خاتون قتل کرکے 13سالہ بیٹااغوا کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

خاتون قتل کرکے 13سالہ بیٹااغوا کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

نارووال ( خبر نگار ) ڈی پی ا و کی سربراہی میں پولیس تھانہ صدر نے 80سالہ خاتون کے قتل کامقدمہ درج کرکے بہوفائزہ بی بی،دوسرے مقدمہ میں خاتون کو قتل کرکے اسکے 13سالہ بیٹے کو اغواکرنے والے خاتون سمیت 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

رعیہ گورائیہ کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم نے تھانہ میں درخواست دی کہ مورخہ 06.06.24بوقت 05:30 بجے صبح میری بیوی مسمات فائزہ بی بی نے بذریعہ ٹیلی فون اطلاع دی کہ گھرکے صحن میں سوئی آپ کی 80سالہ والدہ شریفاں بی بی کونامعلوم افرادنے چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا ہے ،جس پرتھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا،دوسرے مقدمہ کے مدعی موضع چیلے والی کے رہائشی محمد فیاض نے تھانہ میں درخواست دی کہ میں نجی ٹیکسٹائل ملزم راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہوں،مورخہ 01.10.24 بوقت 8:00بجے دن اپنے گھر کے نمبرز پر کافی کالیں کیں، تمام نمبرز بند جا رہے تھے ، 13سالہ طالبعلم بیٹے ارمان کے سکول سے بھی بچے سکول نہ آنے کی اطلاع ملی،میرے دوست نصیر نے میرے بھائی محمد نواز کے ہمراہ دوسرے بھائی ریاض کے گھر کی چھت سے میرے گھر جاکر بیڈ روم کا دروازہ کھول کر دیکھا تو بیڈ پر میری بیوی نازیہ خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑی تھی، میرا بیٹا ارمان اور میری موٹر سائیکل بھی غائب تھی، مدعی محمد فیاض نے ملزموں فیصل ارسلان ،کوثر بی بی اور 2 نامعلوم ملزموں کیخلاف بیوی کو قتل کرکے بیٹے کو اغوا کرکامقدمہ درج کرایا۔پولیس نے مرکزی ملزم فیصل سمیت تمام ملزموں کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروا کر ورثاکے سپرد کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں