ملکوال :خاوند سے جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کر لی

ملکوال :خاوند سے جھگڑے  پر خاتون نے خودکشی کر لی

ملکوال(سٹی رپورٹر) خاوند سے جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کر لی ۔پولیس ذرائع کے مطابق چک عالم میں 35 سالہ خاتون (س) کے خاوند نے کام کیلئے میرپور جانے کا کہا۔۔۔

 تو بیوی نے منع کیا کہ میرپور نہیں جانا لیکن خاوند جانے پر بضد تھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ خاتون نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ میانہ گوندل پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کے بعد واقعہ کو خودکشی قرار دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں