راہوالی :بجلی چوری کرنے کے جرم میں2افراد کیخلاف مقدمہ

راہوالی :بجلی چوری کرنے کے  جرم میں2افراد کیخلاف مقدمہ

راہوالی (نامہ نگار)بجلی چوری کرنے کے جرم میں2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ گیپکو سب ڈویژن کینٹ کے ایس ڈی او مجاہد عباس نے گیپکو ہیڈ کواٹر سرویلنس ٹی کے میٹر ریڈرز محمد اشرف۔۔۔

اعظم فاروق، لائن مین عبدالقدوس کیساتھ محلہ نواں شہر شرقی راہوالی کے محمد آصف کے گھریلو میٹر کو چیک کیا تو صارف میٹر کی جگہ مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتا پایا گیا جبکہ گیپکو سب ڈویژن شاہین آباد کے ایس ڈی او بلال اشرف نے میٹر ریڈر رفاقت علی لائن مین گل نواز اور محمد الیاس کے ہمراہ اویس قرنی ٹاؤن گلشن لیبر کالونی کے محمد طاہر کا گھریلو میٹر چیک کیا تو صارف نے بغیر محکمہ کی منظوری خود ہی میٹر لگاکر بجلی استعمال کرنا شروع کررکھی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں