اوکاڑہ :دو منشیات فروش گرفتار ،ساڑھے 14 کلو چرس برآمد

اوکاڑہ :دو منشیات فروش گرفتار ،ساڑھے 14 کلو چرس برآمد

اوکاڑہ ( خبر نگار)پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے ، ساڑھے 14 کلو چرس برآمد کر لی۔

.پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او صدر اوکاڑہ ریاض احمد بھٹی نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت ایک منشیات فروش ظفراقبال عرف لپھی کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4600 گرام چرس برآمد کر لی ملزم مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا،جب کہ پولیس تھانہ اوکاڑہ کینٹ کی حدودو سے پولیس نے ایک منشیات فروش سفیان کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس برآمد کر لی،منشیات فروش گرد و نواح میں منشیات فروشی کر کے نوجوان نسل کو منشیات کی لت پر لگاتے تھے ۔پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور تفشیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے کے لئے پولیس ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں