تتلے عالی میں ایل پی جی کی ریفلنگ کا کاروبار نہ رک سکا

تتلے عالی میں ایل پی جی کی  ریفلنگ کا کاروبار نہ رک سکا

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں ایل پی جی کی ریفلنگ کا کاروبار نہ رک سکا۔ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے تتلے عالی اور نواحی دیہات میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔۔۔

 حفاظتی اقدامات کے بغیر گنجان آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی دکانیں قائم ہیں بلکہ سرعام پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی سلنڈروں میں ریفلنگ کی جارہی ہے ۔پٹرولنگ وتتلے عالی پولیس کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف صرف د و دن کی کارروائیوں کے بعد چیکنگ بند ہونے پر غیر قانونی کاروبار میں اضافہ متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں