حافظ آباد:پولیو مہم ،ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلائے

حافظ آباد:پولیو مہم ،ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلائے

حافظ آباد(نامہ نگار )حافظ آباد میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر توقیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 38 ہزار 551 بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے جائینگے ۔بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی 998 ٹیمیں بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن،بازارو،عوامی مقامات،سکولوں اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائینگی ۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی علمائے کرام،تاجروں،اساتذہ،میڈیا کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں اسکی آگاہی بارے تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے بالخصوص والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ پاکستان پولیو فری ملک بن سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔تمام ٹیمیں اپنے مائیکرو پلان کے تحت اپنے تمام علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں