سمبڑیال :جعلی دستاویزات پر یورپ جانے والا گرفتار
سمبڑیال (سٹی رپورٹر )جعلی دستاویزات پر یورپ جانے والا مسافر گرفتار،سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دوران کارروائی نجی پرواز کے ذریعے۔۔۔
جعلی ریذیڈنٹ پرمٹ پر یونان جانے والے زبیر حسین نامی مسافر کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق زبیر حسین نامی مسافر 1997سے یونان میں رہائش پذیر ہے اور اس کے پاس یونان کا VVOC ہے اور ملزم نے یونان سے اٹلی سفر کیا اور پھر وہاں سے پاکستان سفر کیا تاہم وہ اپنے VVOC کے لئے اوکے ٹو بورڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور بعد ازاں جعلی ریذیڈنٹ پرمٹ کارڈ حاصل کرکے یونان جانے کی کوشش کی۔