مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہا :اظہر ناہرا

مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہا :اظہر ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہا ہے اور فتنہ وفساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما اظہر قیوم ناہرا ایم این اے اور چودھر ی عرفان بشیر گجر ایم پی اے نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘سکیم کے تحت شہریوں میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں مسلم لیگی راہنماؤں اقبال صدیق سدھو سٹی، چوہدری گلزار احمد باٹھ سابق چیئرمین بلدیہ، چوہدری محمد آصف مٹو سابق چیئرمین یونین کونسل، سید شعیب شاہ اور سیٹھ شکیل اسلم نے بھی شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب شہریوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کر رہی ہے جو 9 سالوں میں بلاسود قسط وار واپس کرنا ہے اور اس قرضے کے تمام سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کر رہی ہے تاکہ شہریوں پر مزید مالی بوجھ نہ پڑے ایک سال میں ایک لاکھ گھروں کے لئے قرضے دئیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں