واپڈا ہسپتال اور ملحقہ ڈسپنسریاں بند ، گیپکو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی

واپڈا ہسپتال اور ملحقہ ڈسپنسریاں بند ، گیپکو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو اتھارٹی نے ہزاروں ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے واپڈا ہسپتال گوجرانوالہ اور ملحقہ ڈسپنسریوں کوبند کردیا۔۔۔

جس کے خلاف گوجرانوالہ ڈویژن میں قائم گیپکو کے تمام دفاتراور ہیڈ کوارٹر میں ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی ۔ملازمین کی ہڑتال دیکھ کر افسر بھی دفاتر سے غائب ہوگئے جبکہ صارفین کی بڑی تعداد ذلیل وخوار ہوتی رہی، بجلی کی فنی خرابی ٹرپنگ کی شکایات بڑھ گئیں جبکہ نئے میٹروں کے حصول اور دیگر کاموں کیلئے شہری تمام دفاتر کے چکر کاٹتے رہے ۔گیپکو میں تعینات 13 ہزار ملازمین کے علاج اور طبی سہولیات کیلئے واپڈا ہسپتال قائم جبکہ دیگر شہروں میں ڈسپنسریاں بنائی گئی تھیں جنہیں گیپکو کے اعلیٰ افسروں نے بند کرکے طبی سہولیات دینے سے انکار کردیا تو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی بیشتر دفاتر کے ملازمین کمروں کو تالے لگاکر چلے گئے جبکہ ایکسینئز اور ایس ڈی اوز سمیت اعلیٰ افسر بھی ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاتر سے غائب ہوگئے سائلین مسائل حل کروانے کیلئے گیپکو دفاتر کے چکر کاٹتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں