گجرات:ڈی سی کی پبلک ڈیلنگ ،شہریوں کے مسائل سنے
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پبلک ڈیلنگ اوقات پر عملدرآمد جاری ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پبلک ڈیلنگ اوقات میں اپنے دفتر میں موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پبلک ڈیلنگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں، مہم کے تحت تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک دفاتر میں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں گے ۔ اس دوران تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجلاس، فیلڈ وزٹ، یا دیگر مصروفیات ترک کرکے صرف عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مقررہ وقت پر متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افسروں کی غیر موجودگی یا مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔