ملکی معیشت بحالی کی پٹڑی پہ چڑھ چکی :وقار چیمہ

ملکی معیشت بحالی کی پٹڑی پہ چڑھ چکی :وقار چیمہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کسان دوست پالیسیاں زراعت کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہیں۔

گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت چھوٹے کاشتکاروں اور زمیندار طبقہ مستفید ہوگا ۔ملکی معیشت کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بحالی کی پٹڑی پہ چڑھ چکی ہے اور ملک کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ترقی و خوشحالی کے اس عمل کو سبوتاڑ کرنے کی کوششیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ میاں نواز شریف نے اپنے خلاف ہونے والی تمام تر انتقامی کارروائیوں کو بھلا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر آگے بڑھنے کو ترجیح دی اب موجودہ حکومت وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھا رہی ہے جس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں