سموگ پر باہمی اتفاق سے قابو پانا ہوگا:اے سی وزیرآباد

سموگ پر باہمی اتفاق سے  قابو پانا ہوگا:اے سی وزیرآباد

وزیرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی تباہ کن ،سموگ پر باہمی اتفاق سے قابو پانا ہوگا۔۔۔

انہوں نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور سموگ کے خاتمہ کے لیے ہمیں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے انسداد سموگ کے سلسلے میں موٹرسائیکل سوار، رکشہ ڈرائیورز، رکشہ مسافروں اور گاڑیوں میں موجود شہری بھی ماسک کا استعمال کریں ۔ انہوں نے ماسک کا استعمال کرنے والے شہریوں کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہیں اور ماسک سموگ سے بچاو کی اولین تدبیر ہے ۔ ہر شہری کو لازمی ماسک پہننا چاہیے ۔ سموگ کمزور نظام تنفس پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ انتظامیہ دھویں کا سبب بننے والی عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاون کریگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں