مذاکرات کامیاب:یونین کی ہڑتال ختم،گیپکو دفاتر میں کام شروع
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)دفاتر ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد بالآخر گیپکو لیبر یونین کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی اور مطالبات کی منظوری کیلئے یقین دہانی کروا دی۔۔۔
واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کی ہڑتال کے سبب گیپکو ڈویژن میں قائم تمام دفاتر میں کام چھوڑ ہڑتال شروع ہوگئی جو پورا ہفتہ جاری رہی، دفاتر میں کمروں کو تالے لگ گئے جبکہ گیپکو کے سینکڑوں افسر بھی دفاتر آنا بند کرگئے دفتری امور متاثر ہونے سے جہاں سائلین کو شدیددشواری کا سامنا رہا وہاں گیپکو کو بھی بھاری نقصان پہنچا گیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جام ایوب نے ہائیڈرو ورکرز یونین کے وفد سے مذاکرات کئے اور ریجنل چیئرمین لیبر یونین ولی الرحمان خان نے دوران مذاکرات ملازمین کی صحت کی سہولیات اور دیگر مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر گیپکو چیف نے واپڈا ہسپتال کی بحالی اور ملازمین کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے آنیوالے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گیپکو اتھارٹی اور واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات طے پائے ،مذاکرات کے بعد ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔