سیالکوٹ:لٹکتے تاروں کو آ گ لگنے کے واقعات میں اضافہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) گیپگو آفیسر اور عملہ کی من مانیاں جاری، بجلی کے لٹکتے تار ، تاروں کو آگ لگنے اور وولٹ کم آنے پر شکایات کے باوجود گیپگو کا عملہ صارفین کو خوار کرنے لگا۔
گیپگو سب ڈویژن کے فیڈر کچہری روڈ، پیرس روڈ، پاک پورہ، پورن نگر، گرین وڈ سٹریٹ، مجاہد روڈ میں بجلی کے لٹکتے تار شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں، آئے روز بجلی کے تاروں کو آگ لگی جاتی ہے جس کی وجہ سے پگھل جاتی ہیں اور تاروں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ شکایات کے باوجود ایس ڈی او گیپگو ،لائن سپرنٹنڈ نٹ ،شکایات سیل کے عملے کے فون بند ہوتے ہیں اگر کسی کا نمبر مل جائے تو یہ کہہ کر فون بند کردیا جاتا ہے کہ جلد آکر بجلی مرمت کرتے ہیں لیکن پورا پورا دن گرزنے کے باوجود بجلی ٹھیک کرنے نہیں آتے جس کی وجہ سے کچہری میں آنے والے سائلین اور وکلا شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ غفلت ولاپروا ئی برتنے والے ایس ڈی او ،لائن سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔