خاتون کو بلیک میل کرنے پر مقدمہ
ڈسکہ ،موترہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )خاتون کی تصاویر موبائل فون سے چرا کر بلیک میل کرنے پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ موترہ کے علاقہ چھبیل پور کے ذیشان کی بیوی علی عباس کی د کان پر موبائل ٹھیک کرانے گئی تو ملزم نے موبائل سے تصاویر اپنے موبائل میں کرلیں ،ناجائز تعلقات قائم نہ کرنے پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔