ٹھیکیدار ڈسکہ روڈ پرزیر تعمیر نالہ ادھورا چھوڑ کر غائب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ڈسکہ روڈ پرزیر تعمیر نالہ ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، گندا پانی گھروں اورپلاٹوں میں داخل ،شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے نالہ کی تعمیر مکمل کرانے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روڈ فردوس پورہ کے قریب سڑک کے کناروں پر گندے پانی کے لیے نالہ زیر تعمیر تھا جسے ٹھیکیدار مکمل کیے بغیر ادھوار چھوڑ کر غائب ہوگیا ہے ،نالہ ادھورا چھوڑنے کے باعث گندہ پانی شہریوں کے گھروں ، حویلیوں اورپلاٹوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے DC سیالکوٹ سمیت اعلیٰ حکام سے ٹھیکیدار اورمقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی پر فوری نوٹس لیتے ہوئے نالہ کی تعمیر جلد مکمل کروانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔