گجرات:اپنی چھت اپنا گھرکے تحت الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

گجرات:اپنی چھت اپنا گھرکے تحت الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، نے شادیوال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حکومت پنجاب کے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا گھرکے تحت مستفید ہونے والے افراد کو الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے ۔

 اس موقع پر فوکل پرسن پروگرام اے سی ایچ آر حبیبہ بلال و دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جاری انکے گھروں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مستحق افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکیج ہے ، جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مستفید ہونے والے افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تمام محکمے ملکر کام کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن، اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ڈینگی لاروا کی تلاش، تلفی، اور عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے ۔ انہوں نے ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور گھروں، دفاتر، اور عوامی مقامات پر صفائی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں