جھوٹ اور فریب کا کھیل مزید نہیں چلے گا:حسام چیمہ

جھوٹ اور فریب کا کھیل مزید نہیں چلے گا:حسام چیمہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)جھوٹ اور فریب کا گھناؤنا کھیل مزید نہیں چلے گا،عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی کی انتشار و فساد کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔۔۔

 پی ٹی آئی ملک میں سیاسی عدم استحکام برپا کر کے معاشی استحکام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جبکہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں تحریک انصاف نے ملکی مفادات کو کس طرح روندا اور ملک کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھایا، ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن)کی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کر رہی ہے ، قوم کو درپیش مشکلات اور مسائل سے ہر صورت چھٹکارا دلایا جائے گا حکومتی اقدامات کی بدولت غریب عوام کی زندگی آسان ہو گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ نے بھٹی کے میں احسان اللہ سپرا کی بیٹی،سیف اللہ،ذوالفقار،عمران سپرا کی بھتیجی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگی رہنما عمران سنی کمبوہ ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جلد پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں