علی ابرار جوڑا نے میٹ اور آرم ریسلنگ کی سرپرستی کا وعدہ کر لیا
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ گجرات شہر کے صدر اور چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ گجرات چودھری علی ابرار جوڑا کو یوتھ قافلے کی جانب سے بہترین سیاسی و سماجی سرگرمیوں پر شیلڈ پیش کی گئی۔۔۔
چودھری علی ابرار جوڑا نے میٹ ریسلنگ اور آرم ریسلنگ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو خوب داد دی اور مستقبل میں سرپرستی کرنے کا وعدہ کیا۔ نیشنل چیمپئن پاکستان سید فرخ عباس شاہ،ورلڈ سلور میڈل لیاقت علی بٹ لکی بٹ ، سلور میڈل پاکستان عمر شفقات، کبڈی نیشنل ٹیم کے کھلاڑی ارشد بھائی، ورلڈسلور میڈل دانیال بٹ ،چیمپئن پنجاب علی حیدر،سید مبشر زیب و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔