برسوں گزر گئے ، سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹراما سنٹر کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

برسوں گزر گئے ، سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹراما سنٹر کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سال 2024 بھی ختم ہونے کو آ گیا ، سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹراما سنٹر کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی، مسلم لیگ (ن)کے سابق دور اقتدارمیں سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹراما سنٹر کی منظوری دی گئی۔۔۔

 تھی تاکہ مریضوں کو گوجرانوالہ ،لاہور اور سیالکوٹ ریفر کرنے کے بجائے یہاں پر ٹراما سنٹر میں علاج و معالجہ کیاجائے مگر مسلم لیگ (ن)کی حکومت ختم ہوتے ہی ٹراما سنٹر کا منصوبہ بند کردیاگیا، بعدمیں پی ٹی آئی کے دور اقتدارمیں سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کئے اور تعمیر کا کام شرو ع کردیاگیا مگر کئی سال گزرنے کے باوجود ٹراما سنٹر کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ،مسلم لیگ (ن)کا دوراقتدارہوتے ہوئے بھی سال 2024 بھی ختم ہونے کوہے مگرا بھی تک ٹراماسنٹر نہیں بن سکا۔سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈاکٹر مریضوں کو آج بھی گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور لاہور ریفر کردیتے ہیں ،بعض راستے میں زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں ۔ شہریوں نے سول ہسپتال ڈسکہ میں ٹراماسنٹر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں