کامونکے :ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح نواحی گاؤں احمد پور ورکاں کے شفقت علی کا 2 سالہ بیٹا ارصم گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔۔۔
کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بُری طرح کچلا ڈالا جس کے نتیجہ میں ارصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔صدر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔