حافظ آباد:تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ آج لگایا جائیگا
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کے عطیات دینے کے لئے ۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ آج جامع مسجد صدیقیہ کالج روڈ میں بعدنمازجمعۃ المبار ک سابق ڈسٹرکٹ ناظم کرنل رعلی احمد اعوان لگایا جائے گا۔کرنل علی احمد اعوان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں بڑھ چڑہ کر خون کے عطیات دیں تاکہ بچوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے ۔