حافظ آباد:وکلا وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ،کرسمس کا کیک کاٹا
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بارکے سابق صدر محمد ارشد مہند ایڈوکیٹ، سابق صدر خالدہ شاہد ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بار کی رکن رخسانہ ایڈوکیٹ کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر معظم بھون، شہزاد قمر چٹھہ فرقان علی مہند بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرسچین کمیونٹی بھی پاکستان کے ترقی وخوشحالی کے لئے کوشاں ہے ۔ اور انکی ان کاوشوں کو وہ تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کرسچین کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کا رلارہی ہے ۔